• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت فنڈز روک کر KP میں دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہے، بیرسٹر سیف

پشاور(جنگ نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فنڈز روک کر کے پی میں دہشتگردی کوفروغ دے ر ہی ہے،پولیس دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے ،عوام کے تعاون کے بغیر شرپسند عناصر کا خاتمہ ممکن نہیں،خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے گزشتہ تین دنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کے متعدد حملے ناکام بنا دیے، بنوں اور لکی مروت میں عوام نے پولیس کے شانہ بشانہ دہشت گرد حملوں کو پسپا کیا، خیبر پختونخوا حکومت بہادر پولیس اور غیور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید