• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی امدادی قیمت کم از کم 4500 روپے من مقرر کی جائے، زاہد توصیف

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) سینئر سیاستدان و سابق پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ کسانوں کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے گندم کی امدادی قیمت کم از کم 4500روپے فی من مقرر کی جائے۔اس سال پیداوار کم ہونے سے اربوں ڈالر کی گندم امپورٹ کرنا پڑ یگی، ملک میں زرعی انقلاب لانے کیلئے کسان اور کاشتکار طبقہ کو ریلیف دینا ضروری ہے کیونکہ حکومت نے گزشتہ برس کسانوں سے گندم کی خریداری نہ کر کے انکے ساتھ سراسر نا انصافی کی ہے۔’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس سال کسان دوست پالیسی کے تحت کسانوں کو سپورٹ کرے گی تو وہ پاکستان کی فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ رانا زاہد توصیف کے مطابق گزشتہ سال حکومت کی طرف سے اختیار کی گئی ناقص پالیسی کے باعث اس سال گندم کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے اربوں ڈالر کی گندم بیرون ملکوں سے امپورٹ کرنا پڑے گی۔
اہم خبریں سے مزید