• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے پولیس ٹیموں سے روزانہ رپورٹس طلب

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے تشکیل دی گئی پولیس ٹیموں سے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹس طلب کرلی گئیں۔ایس پی سکیورٹی راولپنڈی کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ تھانوں کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اے سی سی اور پی اوآر ہولڈر افغان باشندوں کو تھانہ کی سطح پر حراست میں لے کران کے مکان یا دکان مالکان سے شورٹی بانڈ لیں گی کہ اے سی سی اور پی او آر ہولڈر افغان باشندے 31مارچ سے پہلے پہلے اپنے ملک واپس جائیں گے اور ایسے باشندے جن کے پاس کسی قسم کی کوئی دستاویزنہ ہوگی یا وہ یواین سی ایچ آرٹوکن کے حامل ہوں گے یا ان کاویزہ ختم ہوچکاہوگاان کو ہولڈنگ سنیٹر حاجی کیمپ منتقل کریں گے تاکہ ان کی اپنے ملک واپسی کویقینی بنایاجاسکے ۔
اسلام آباد سے مزید