لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ شفیق آباد میں جمال کے گھر سے ڈاکو 3لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,شالیمار میں وقاص کی دکان سے ڈاکو2لااکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹائون میں ریاض سے1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون ،شادباغ میں جاوید سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،ماڈل ٹائون میں تنویر سے50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ڈیفنس نشتر کالونی، گلبرگ، گارڈن ٹائون اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ کاہنہ نوانکوٹ اور پرانی انارکلی اسلام پورہ، نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔