• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل باران افغان کی جہد سیاسی کارکنوں کیلئے قابل تقلید ہے،اے این پی

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اے این پی کی صوبائی کونسل کے رکن اور تحصیل چمن کے سابق صدر گل باران افغان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ان کی تنظیمی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بیان میں کہاگیاکہ گل باران افغان کی رحلت پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے وہ ایک مخلص سیاسی کارکن تھے، نامساعد حالات کے باوجود وہ فکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کیساتھ جڑے رہے اور مرتے دم تک اس پر کاربند رہے، ان کی ایک سیاسی کارکن جدوجہد پارٹی کارکنوں کیلئے قابل فخر ہے، گل باران افغان جیسے سیاسی کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، درایں اثنا صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی سنئیر نائب صدر سنیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی ضلعی صدر عبدالخالق حقمل جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان اچکزئی نے کہاکہ گل باران افغان کی رحلت سے عوامی نیشنل پارٹی ایک مخلص زیرک سیاسی کارکن سے محروم ہوگئی ، ان کی جہد سیاسی کارکنوں کیلئے قابل تقلید ہے، دکھ کی اس گھڑی میں گل باران افغان کے اہل خانہ پارٹی کارکنوں سے دلی تعزیت کااظہار اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید