• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی صورتحال‘ سیاسی قیادت اپنا کردار ادا کرے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں ملک بھر اور خاص طور پر بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو متحد و منظم ہوکر اس صورتحال کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ یہ ملک کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ25کروڑ عوام کا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پھیلی بے چینی سیاسی قوتوں نے ہی ختم کرنی ہے جو ان کے فرائض میں شامل ہے حالانکہ دیکھا جائے تو اس صورتحال کی ذمہ دار بھی یہی سیاسی قوتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سب دیکھ رہے ہیں اور وہ کسی کو ملکی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی جماعت ہے جو ان کے حقوق کیلئے ہر فوم پر ان کے ساتھ ہے۔
کوئٹہ سے مزید