کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کیسکو نے شمسی توانائی پر منتقلی کے بعد زرعی کنکشنز منقطع کرنے کا دوسرا فیز مکمل کرلیا ترجمان کیسکو کے مطابق دوسرے فیز میں ضلع کوئٹہ ، خضدار ، مستونگ ، نوشکی ، خاران اور ہرنائی کے زرعی صارفین کو حکومت کی جانب سے سولرائزیشن کی مد میں رقم جاری ہونے کے بعد ان کے کنکشنز منقطع کیے گئے دوسرے فیزمیں 3729 زرعی کنکشنز کے علاوہ 933 غیرقانونی ٹیوب ویل کنکشنز سمیت 4662 زرعی کنکشنز کیسکو کے نیٹ ورک سے منقطع کیے گئے ہیں اس سلسلے میں 2 ہزار ٹرانسفارمرز اور1270 ایچ ٹی کھمبے اوران سے منسلک دیگر برقی آلات اتار دئیے گئے۔