کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر چاغی نے لیویز پوسٹ امین آباد پر مسلح افراد کو سرکاری اسلحہ اور واکی ٹاکیز حوالے کرنے پر لیویز فورس ڈسپلنری ایکٹ 2015 کے تحت چار لیویز اہلکاروںکو ملازمت سے برطرف کر دیا لیویز ذرائع کے مطابق ڈی سی چاغی نےڈی جی بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی کی ہدایت پر لیویز اہلکاروں کوبرطرف کیا برطرف ہونے والے میں علی اکبر (حوالدار) اللہ نور(سپاہی)عبدالباقی(سپاہی)اور احمد شاہ (سپاہی)شامل ہیں ۔