بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا ہے کہ بانی نے کہا ہے ساری عمر جیل میں رکھیں جبر اور فسطائیت کے سامنے نہیں جھکوں گا۔
اپنے بیان میں فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، بانی نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے بائیکاٹ کو درست فیصلہ قرار دیا۔
انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بڑی پارٹی کو باہر رکھ کر کونسا اتفاق حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
انہوں نے بتایا کہ بانی کا کہنا ہے کہ ملک کو سیاسی جماعتیں ہی متحد رکھ سکتی ہیں۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ ساری عمر جیل میں رکھیں جبر اور فسطائیت کے سامنے نہیں جھکوں گا۔