برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ جی سیون روس پر یوکرین جنگ بندی پر رضامندی کےلیے دباؤ ڈالنے کےلیے مزید اقدامات پر غور کر رہا ہے ہمارے پاس مزید کارڈز ہیں جو ہم کھیل سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کی طرف جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امن معاہدے کی صورت میں یوکرین کو فوجی مدد فراہم کرنے کے رضامندوں کے اتحاد میں 30 سے زائد ممالک شامل ہوسکتے ہیں۔
سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ممبران پارلیمنٹ کو بتایا کہ جی سیون وزرائے خارجہ نے گزشتہ ہفتے کینیڈا میں ملاقات بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی پیشکش اب میز پر ہے، یوکرین امن کےلیے سنجیدہ ہے اب یہ صدر پیوٹن پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح جواب دیتے ہیں۔
انہوں نے روسی صدر پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ امن کیلئے سنجیدہ ہیں؟ کیا آپ لڑائی بند کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کیساتھ اپنے ارادوں کو عمل جامہ پہنانا چاہیے مگر موجودہ حالات کے تناظر میں لگتا ہے کہ پیوٹن جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتے اس لیے جی سیون مزید کارروائی پر غور کر رہا ہے۔