• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس حکام سے رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 10 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس و دیگر حکام سے رپورٹ طلب کرلی، درخواستوں کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاپتا شہری الطاف حسین اور محمد اسماعیل واپس گھر آگئے، محمد اسماعیل گڈاپ سے اور الطاف حسین پاک کالونی سے لاپتاہوئے تھے،عدالت نے گلشن معمار سے لاپتا شہری محمد انور ، کورنگی سے لاپتا ظہیر احمد اور ٹھٹھہ سے لاپتا عبدالرؤف سے متعلق بھی پیش رفت رپورٹس طلب کرلیں، ایک اور درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شاہ جلال گلبرگ تھانے کی حدود سے لاپتا ہوا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ،عدالت نے درخواستوں کی سماعت 23 اپیل تک ملتوی کردی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید