کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کی خواتین سیکرٹری رکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نےکہاہے کہ بلوچستان میں بڑا آپریشن کرکے مسائل حل نہیں کیے جاسکتے طاقت کے ذریعے امن قائم کرنے کا خواب ایک خطرناک دھوکہ ہے اور ماضی میں کیے گئے ایسے اقدامات نے پہلے ہی صوبے میں نفرت اور بداعتمادی کو جنم دیا ہے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ریاست نے طاقت کے ذریعے مسائل کو دبانے کی پالیسی جاری رکھی تو اس کے نتائج مزید بدامنی، نفرت اور غیر یقینی کی صورت میں نکلیں گے عوام کو محکوم بنانے کے منصوبے ترک کرکے قیام امن کیلئے بامعنی سیاسی عمل شروع کیاجائے۔