• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوامیپ کے وفد کی ایم ڈی واسا سے ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل صدر کے سینئر معاون سیکرٹری راحت بازئی کی قیادت میں وفد نے ایم ڈی واسا اور واسا افسر حاجی رمضان اچکزئی سے ملاقات کی ۔ وفد میں نور بیدار، میوو خان خلجی ، محب اللہ بازئی ، بسم اللہ بازئی ، فرمان اللہ خان، حضرت خان ، حاجی منیر خان بازئی شامل تھے۔ ملاقات میں حکام کو پینے کے صاف پانی کی قلت ، سرہ غوڑگی میں پانی کے بلوں کی ادائیگی ، بقایا جات،سرہ غورگئی اور ترین شار میں عرصہ دراز سے بند ٹیوب ویلوں کی نشاندہی ، ان کی فعالیت، مندوخیل آباد گلی نمبر 4ٹیوب ویل ، کلی سرہ خلہ میں بند ٹیوب ویل ، بریچ کالونی وال اورپائپ لائن کے مسائل ، کلی طور خان میں ٹیوب ویل کے خراب ہونے اور عدم بحالی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔اس موقع پر ایم ڈی واسا اور ودیگر حکام نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے محکمہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری کریگااور پانی کے مسئلے کو حل کیا جائیگا۔ درایں اثناء پشتونخوامیپ تحصیل سریاب کے جاری بیان میں سریاب تحصیل میں چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ اور گزشتہ شب فاروق بڑیچ کو قتل کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ فاروق بڑیچ سے گزشتہ شب چوروں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہوئے شہید ہوگئے ۔ مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر چوری ، ڈکیتی جرائم کی برھتی وارداتیں اور متعلقہ پولیس تھانوں کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی نہ ہونے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ بیان میں فاروق بڑیچ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اورآئی جی پولیس سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید