• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوامیپ کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ کے جاری بیان میں ہولی پر دنیا کے ان تمام ہندؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہولی قدیم ثقافتی ، تاریخی ، ہندو مذہبی رسومات کو انسانوں کی خوشی ، امن ، انصاف اور انسانیت کا احساس دلانا اوردنیا کی تمام اقوام اور مذاہب کا ایک دوسرے کا احترام ان کے آپس میں انسانیت کے تقاضوں کے ساتھ زندگی گزارنے کا درس دیتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونوں کی تاریخ وثقافت میں دوسری تمام اقوام ونسل کے لوگوں کی مذہبی رسومات ان کی عبادت گاہوں کا احترام شامل ہے اوریہ کہ وہ بھی ہمارے زبان، ثقافت ، رسومات ، مذہب، مساجد ، عقیدوں کا احترام رکھیں۔
کوئٹہ سے مزید