• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت منظم جرائم کو نئی شکل دے رہی ہے، یوروپول کا انتباہ

دی ہیگ (اے ایف پی)یوروپول نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت منظم جرائم کو ٹربو چارج کر رہی ہے، بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر بنانے سے لے کر کرپٹو کرنسی کے ذریعے منی لانڈرنگ تک کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی پیشرفت صرف چیزوں کو مزید خراب کرنے کے لیے تیار ہے۔ایک رپورٹ میں منظم جرائم سے لاحق خطرات کو بیان کرتے ہوئے یورپی پولیس آرگنائزیشن نے کہا کہ مجرموں نے اپنی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیےمصنوعی ذہانت کی جانب سے پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھایا۔یوروپول نے 80صفحات پر مشتمل خطرے کی تشخیص کی ایک تفصیلی رپورٹ میں کہاکہ بالخصوص مصنوعی ذہانت میں تیز رفتار تکنیکی ترقی نئے سرے سے تشکیل دے رہی ہے کہ کس طرح جرم کو منظم، سرانجام اور چھپایا جاتا ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ یہ تبدیلیاں منظم جرائم کو مزید خطرناک بنا رہی ہیں، جو کہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک میں سیکورٹی کے لیے ایک بے مثال چیلنج ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید