لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمان نے افطار ڈنر دیا،جس میں صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین ، ذیشان رفیق، بلال یسین، رانا سکندر حیات خواجہ سلمان رفیق ، شیر علی گورچانی ،صہیب بھرتھ اور سردار رمیش سنگھ اروڑہ ،میاں اسد شجاع رحمان، میاں احمد شجاع الرحمان اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پبلک ہیلتھ کا عالمی معیار کا ماڈل متعارف کروا رہے ہیں۔