لاہور(خصوصی رپورٹر)خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال کا دورہ کیا، سکول میں 65 مرد اور 35 خواتین اساتذہ کی موجودگی کے باوجود ہراسمنٹ کمیٹی اور کوڈ آف کنڈکٹ موجود نہیں تھا۔ خاتون محتسب پنجاب نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو 20 تاریخ کو ذاتی طور پر طلب کر لیا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس پر بھی اچانک چھاپہ مارا گیا، جہاں سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین چھینا کو وضاحت کے لیے خاتون محتسب آفس طلب کر لیا گیا۔ مزید برآں، ہراسمنٹ کمیٹی نہ بنانے اور ضابطہ اخلاق آویزاں نہ کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔