لاہو(نمائندہ خصوصی ،خبرنگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا، سپیکر نے جدید سپورٹس کمپلیکس کی پردہ کشائی کی اور سپورٹس ڈے کا باضابطہ افتتاح کیا۔ بچوں کے ساتھ روزہ افطارکیااوروقت گزارا، ملک احمد خان نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ یہ بچے اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ سپیکر نے بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی ے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ پہلی مرتبہ جدید پورٹس کمپلیکس میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔