راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)پنجاب کے تمام کالجز کو جرمانے کی کیش رقم وصول کرنے سے روک دیا گیا ۔اس سے قبل طلباء پر عائد ہونے والے جرمانے کیش کی صورت میں کالج میں ہی جمع ہوتے تھے مگر اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئےمحکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے جرمانوں کو بینک میں جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی قانون بذریعہ کیش انتظامیہ کو جرمانہ جمع کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔