دہی بھلے کہیں یا دہی بڑے، یہ رمضان المبارک میں دسترخوان کا لازمی جُز ہیں، اگر یہ افطار کے وقت دسترخوان پر نہ ہوں تو افطار کا مزہ ہی نہیں آتا۔
اسی لیے روایتی دہی بڑے سے ہٹ کر منفرد ’چائنیز دہی بھلے‘ کی ترکیب آپ کے لیے لائے ہیں۔
دہی 1/2 کلو، مایونیز 1 کپ، کریم 1 پیک، سفید چنے (ابلے ہوئے) 1 کپ، میکرونی (ابلی ہوئی ) 1 کپ، آلو (ابلے ہوئے) 2 عدد درمیانے، گاجر اور شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی) حسبِ ضرورت، پیاز (باریک کٹی ہوئی) حسبِ ضرورت، چکن (بون لیس) 1 پاؤ، سفید مرچ حسبِ ضرورت، نمک حسبِ ذائقہ
بون لیس چکن کو سویا ساس اور سرکہ لگا کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔
دہی کو ایک باؤل میں ڈال کر پھینٹ لیں لیکن دھیان رہے کہ دہی کھٹی نہ ہو۔
اب اس میں سفید مرچ اور نمک مکس کریں پھر اس میں کریم اور مایونیز ڈال دیں اور مکس کریں۔
اب اس میں باریک کٹی ہوئی گاجریں اور شملہ مرچ ڈال دیں۔
کٹی ہوئی پیاز، ابلے چنے، ابلے آلو کٹے ہوئے اور ابلی ہوئی میکرونی شامل کریں۔
اب فرائی پین میں ایک چمچ کوکنگ آئل ڈالیں، اس میں سویا ساس اور سرکہ لگا چکن شامل کر دیں۔
تھوڑی دیر کے لیے ڈھک دیں یہ اپنے دم میں گل جائے گا۔
اب اس کو بھی دہی میں شامل کر کے سب چیزیں مکس کر لیں۔
تھوڑی دیر فریج میں رکھیں اور افطاری میں پیش کریں۔