کراچی (محمد منصف / اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے مابین شمالی بحیرہ عرب میں دو طرفہ بحری مشق عریبین مون سون VI منعقد کی گئی۔ مشق میں روسی بحری جہازوں کے علاوہ پاک بحریہ کے مختلف اثاثوں بشمول ڈسٹرائر، آف شور پیٹرول ویسل، فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)، میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ اور یو اے وی نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی مشق عریبین مون سون میں شرکت کی۔ مشق میں کثیر الجہتی بحری جنگ کے سیریلز شامل تھے جن کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور بحری سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہارتھا۔