پشاور(وقائع نگار )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبرپختونخوا کے سیکرٹری نور الامین حیدرزئی ۔صوبائی وائس چیئر مین یاسرکامران ڈپٹی چیئر مین شفیع اللہ ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات گوہر علی . جائنٹ سیکرٹری طارق خان اورسیکرٹری فنانس ناصر خان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی ابتر صورت حال ۔سٹاف کی 65 فیصد کمی اور کام کی دباؤ کو مد نظر رکھتے ہوۓ بہترین کارکردگی کے پیش نظر تینوں کمپنیوں کے بورڈ اف ڈائریکٹرز اور چیف ایگزیکٹو افیسرز عید الفطر سے قبل وزارت توانائی پاور ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں محنت کشوں کو بونس کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے نیزانہوں نے پسکو ہسپتال میں مریضوں کیلئے ادوایات کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی ایم ایسسز سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔