• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس؛ PTI ارکان اسمبلی کا احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے احتجاج کی روایت بر قرار رکھی واک آئوٹ بھی کیا ، یو آئی کے نورعالم خان نے کہا کہ یہ زیادتی ہے ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیاجا تا، خدا سے ڈرو،ملک کو بچائو قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر مین کے رکن عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں ہوا۔ پی ٹی آئی ارکان نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت چاہی جو نہ دی گئی تو انہوں نے معمولی سا احتجاج کیا اور ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔ عبد القاد ر پٹیل نے کہا کہ پہلے وقفہ سوالات کی کارروائی ہوگی ۔ جے یو آئی کے رکن نورعالم خان نے جے یو آئی کے علما کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بات کرنے کے لئے مائیک مانگا جو انہیں دیا گیا تو جے یو آئی ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج شروع کردیا ۔

اہم خبریں سے مزید