• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت OIC وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس 21 جون کو طلب

اسلام آباد(فاروق اقدس)ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے 21جون کو وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس استنبول میں طلب کر لیا ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی اجلاس میں شریک ہو کر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے، جو جمعہ کو استنبول پہنچیں گے۔ وہ اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملوں سے متعلق پاکستان کا مؤقف واضح طور پر پیش کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید