• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اپنا دفتر پارلیمنٹ ہاؤس کے اپنے چیمبر 222 میں منتقل کر لیں گے

اسلام آباد( محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف پیر کو اپنا دفتر پارلیمنٹ ہاؤس کے اپنے چیمبر 222میں منتقل کر لیں گے ،قومی بجٹ کی منظوری تک وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے چیمبر میں ذمہ داریوں کی ادائیگی کرینگے ،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام حلیفوں نے بجٹ منظوری کے لئے ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ،وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس میں اتحادی پارلیمانی گروپس کے ارکان سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے،سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے سرکردہ ارکان کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر پرسوں اسلام آباد پہنچے گا یہ ارکان قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھیں گے وہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ،بجٹ منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز قطر کا دورہ کرینگے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کرینگے،وزیراعظم شہباز شریف (23جون) سے پارلیمنٹ ہاؤس کے اپنے چیمبر 222میں اپنا دفتر منتقل کرلیں گے اور آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور ہونے تک اپنی سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی وہیں سے کریں گے ۔
اہم خبریں سے مزید