• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انقلابی تبدیلیاں؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل مشترکہ تعاون/ بہترین تعلق سے ممکن

اسلام آباد(فاروق اقدس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انقلابی تبدیلیاں ؛وزیراعظم اور فیلڈ مارشل مشتر کہ تعاون /بہترین تعلق سے ممکن ہوئیں، آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت آپریشن بنیان مرصوص بعد جو عزت ملی اس کی تصدیق ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا سب سے اہم موڑ ہے، پاک بھارت تنازعات کی دوبارہ بین الاقوامی حثیت اجاگر ہوئی، ماضی میں ایسی ملاقات کی کوئی مثال نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ایک سنگ میل ہے۔اس ملاقات میں جس طرح بین الاقوامی اور خطے کے معاملات زیر بحث آئے اس سے وطن عزیز کی اہمیت اجاگر ہوئی، پاکستان معاملات کو حل کرنے میں جس طرح مدد کرسکتا ہے اس اہمیت کو تسلیم کیا گیا، پاک بھارت تنارعات کی دوبارہ بین الاقوامی حثیت اجاگر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید