• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدہ ضیا بتول کی بطور ڈائریکٹر جنرل PSQCA تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی اور سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی انجینئر ساجد بلوچ کی کوشش سے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کو تین سال کے بعد ریگولر سربراہ مل گئی ، وفاقی کابینہ نے سیدہ ضیا بتول کی بطور ڈائریکٹر جنرل (ایم پی ون سکیل ) پی ایس کیو سی اے تعیناتی کی بذریعہ سرکولیشن منظوری دیدی ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کی پوسٹ پچھلے تین سال سے خالی تھی ، تین سالوں سے اس پوسٹ پر محض لک آفٹر چارج کے ذریعے ہی کام چلایا جا رہا تھا جس کی وجہ سے ادارہ مالی و انتظامی مسائل سے دوچار ہو چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید