اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)بحریہ ٹاؤن کے چئیرمین ملک ریاض حسین اور سی ای او احمد علی ریاض ملک کے ویژن کے مطابق بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال لاہور نے پاکستان میں پہلا یورپی سی ای مارکڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انٹراواسکولر لیتھو ٹریپسی (IVL) متعارف کرایا۔ بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال لاہور کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ISO/MDR/CE سے منظور شدہ انٹراویسکولر لیتھوٹرپسی (IVL) ٹیکنالوجی کو کامیابی کے ساتھ متعارف کرا کے دل کے علاج میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال ٹیکنالوجی نافذ کرنے والا، پاکستان کا پہلا طبی ادارہ بن گیا ہے۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کے تعاون سے اس پیچیدہ سر جری کو انجام دیا گیا۔انجیو پلاسٹی اور سٹینٹنگ کے شعبے میں یہ جدید پیش رفت دل کی شریانوں کی بیماری کے علاج کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ مؤثر طریقہ فراہم کرتی ہے۔ؓبحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال کے کارڈیالوجی پروگرام کے ڈائریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر نعمان نصیر، جنہوں نے IVL طریقہ کار کی قیادت کی، اور کہا کہ یہ ٹیکنالوجی آواز کی دباؤ والی لہروں کے ذریعے دل کی شریانوں کی دیواروں میں موجود سخت کیلشیم کو توڑتی ہے۔ یہ عمل شریانوں کو محفوظ طریقے سے کشادہ کرنے میں مدد دیتا ہے اور دل میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے، جبکہ روایتی تکنیکوں سے وابستہ خطرات کو بھی کم کرتا ہے کارڈیالوجی پروگرام کے شریک ڈائریکٹر اور وزیر اعلیٰ کے مشیر، ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے بتایا کہ اگرچہ IVL کو اصل میں گردے کی پتھری توڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، لیکن اب یہ طریقہ کار کارڈیالوجی میں بھی کامیابی سے اپنایا جا رہا ہے۔