• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ہمیشہ جنگ پر امن کو فوقیت دی، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے، پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلبا کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی خصوصی نشست ہوئی۔طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ورافواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید