اسلام آباد (اسرار خان) مئی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں1.75فیصد کمی ہوئی، چاول اور گوشت کی برآمدات میں کمی، جبکہ مشینری اور ٹرانسپورٹ کی درآمدات میں اضافہ ہوا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی، مئی 2025 میں 1.75 فیصد گھٹ کر 1.53 ارب ڈالر رہ گئیں، تاہم اپریل کے 1.22 ارب ڈالر کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر 25.4 فیصد کی نمایاں بحالی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق مالی سال 2024-25 کے جولائی تا مئی کے دوران ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں 7.37 فیصد کا اضافہ ہوا۔