• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل بارہ سال غیر حاضر رہنے والے گریڈ 18 کے افسر سید طارق مصطفیٰ ملازمت سے برطرف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے مسلسل بارہ سال غیر حاضر رہنے والے آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ18کے افسر سید طارق مصطفیٰ کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی ملازمت سے برطرفی کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطا بق سول سرونٹس (کارکردگی و نظم و ضبط) رولز 2020 کے تحت انضباطی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مذکورہ افسر پر سروس سے بر طرفی کی بڑی سزا عائد کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید