• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ عاصم ملاقات، پاکستان کے پرامن کردار کا عالمی اعتراف، طارق فضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل کی طویل ملاقات پاکستان کے پرامن کردار کا عالمی اعتراف ہے،تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ اگر مسلم ممالک غزہ پر متحد ہو جاتے تو اسرائیل کی ہمت نہ ہوتی کہ ایران پر حملہ کرتا،میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں اسرائیل کا پلڑا بھاری تھا لیکن اب ایران حاوی ہوچکا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ اگر مسلم ممالک غزہ پر متحد ہو جاتے تو اسرائیل کی ہمت نہ ہوتی کہ ایران پر حملہ کرتا۔ او آئی سی اور مسلم دنیا کا کردار شرمناک ہے جبکہ ٹرمپ مکمل طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسلم اُمہ کو اکٹھا کر کے سفارتی دباؤ بڑھانا چاہیے، ورنہ گریٹر اسرائیل کا اگلا ہدف پاکستان ہو سکتا ہے۔ ایران کی فتح امت مسلمہ کی بقا ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان نہ غزہ ہے نہ فلسطین، ہمیں مضبوط اور متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے۔ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل کی طویل ملاقات پاکستان کے پرامن کردار کا عالمی اعتراف ہے۔
اہم خبریں سے مزید