• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپر کا فٹنس سرٹیفکیٹ زائد المیعاد تھا، ٹائی راڈ ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)راشد منہاس روڈ پرپیش آنے خوفناک حادثے کی وجہ بننے والے ڈمپر کا فٹنس سرٹیفکیٹ زائد المیعاد ہوچکا تھا جب کہ حادثہ ڈمپر کاٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، تفصیلات کے مطابق مین راشد منہاس روڈ سی او ڈی کے قریب ریتی بجری سے بھرے ڈمپر حادثہ میں کمسن بچی اور خاتون کی ہلاکت کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی جانب سےحادثہ کی تجزیاتی رپورٹ تشکیل دینے کے لئے ٹیم مقرر کی گئی،تجزیاتی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید