اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) پاکستان کی حج آپریشنز کی تاریخ میں ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور نےپاک حج 2025 موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے حج کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا ہے یہ ایک اہم ٹیکنالوجیکل کامیابی ہے ، مکہ مکرمہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر (آئی ٹی)، محمد حکیم خان خٹک نے بتایا کہ شکایات کے فوری حل ، معلومات کی بروقت فراہمی ایپ کازیادہ سراہا جانیوالا فیچرہے۔