کراچی (اسٹاف رپورٹر)راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد فریضہ حج ادا کرنے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے اپنے عزیزوں کو لینے ائرپورٹ جا رہے تھے کہ حادثے کا شکارہوگئے، متوفیہ خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد بروقت ہیوی مشینری نہ پہنچ سکی جس کے باعث ان کی والدہ کی موت ہوگئی ،جاں بحق ہونے والی خاتون 55 سالہ شاہینہ نعیم کے بیٹے سعود خان نے بتایا کہ وہ اسکیم 33 کے رہائشی ہیں اور بفرزون سیکٹر 16 اے میں ان کے ماموں رہائش پذیرہیں ،انھوں نے بتایا کہ ان کے ایک ماموں خاندان کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹ رہے تھے اورخاندان کے افراد چارسے پانچ گاڑیوں میں ان کو لینے ائرپورٹ جا رہے تھے ، ڈبل کیبن گاڑی ان کے ماموں چلا رہے تھے ۔