• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین حج سے تصویر اور پاسپورٹ کی کاپی 22 مارچ تک طلب

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین حج سے تصویر اور پاسپورٹ کی کاپی22مارچ تک طلب کر لیں۔ بدھ کو وزارت کے ترجمان کے مطابق حج 2025کے سرکاری سکیم کے عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاک حج ایپ کو اپ ڈیٹ کر کے سکیننگ والے نشان کے ذریعے سفید بیک گرائونڈ کے ساتھ اپنی حالیہ تصویر اور اپنے پاسپورٹ کی سکین شدہ کاپی اپ لوڈ کریں۔اس با ت کا خاص خیال رکھاجائے تصویر اور پاسپورٹ کی کاپی صاف اور واضح ہونا چاہیے ۔
اہم خبریں سے مزید