• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، گنڈا پور

کراچی (ٹی وی رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان اور لکی مروت سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ماضی میں ایسے آپریشنز نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں، فیصل واوڈا جیسے نامعقول لوگوں کو میٹنگ میں نہیں بلانا چاہیے یا پھر ہمیں نہیں بلایا کریں، کیا پاکستانی فوج سے ملنا غداری ہے ۔ میرے والد اور بھائی فوجی ہیں اور یہ میری لیگیسی ہے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مستقل جاری ہیں مگر عوام کی حمایت کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ممکن نہیں۔
اہم خبریں سے مزید