• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ واجب ہے؟ کیا یہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ ہے؟ کیا یہ فرض علیٰ الکفایہ ہے؟ فرض علیٰ الکفایہ کا یہ مطلب میرے ذہن میں ہے، جیسے نماز جنازہ ہے۔ اگر تراویح نہ پڑھی تو اس کے چھوڑنے کا گناہ کس حیثیت میں ہوگا؟ یعنی اوپر جو حیثیات ذکر کی گئی ہیں، ان کے اعتبار سے؟

جواب: تراویح کی نماز مردوں اور عورتوں دونوں کے لیےسنتِ موکدہ ہے،بلا عذر اسے چھوڑنے والا نافرمان اور گناہ گار ہے۔خلفائے راشدینؓ،صحابہ کرامؓ، تابعینؒ، تبع تابعین،ائمہ مجتہدین اور سلف صالحین سے پابندی سے تراویح پڑھنا ثابت ہے، اور مردوں کے لیے تراویح کی نماز جماعت سے پڑھنا سنت کفایہ ہے، یعنی اگر محلے کے چند افراد اس سنت کو جماعت کے ساتھ ادا کرلیں تو سب کا ذمہ فارغ، ورنہ سب گناہ گار ہوں گے، جو مرد انفرادی تراویح پڑھے گا تو اس کی تراویح کی سنت تو ادا ہوجائے گی، لیکن جماعت کے ثواب سے محروم رہے گا، اور عورتوں کے لیے جماعت سنتِ مؤکدہ کفایہ نہیں ہے، بلکہ عورتوں کے لیے گھر میں تنہا پڑھنے میں زیادہ ثواب ہے۔