پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علمہ جعفری کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں معاوضہ کبھی بھی وقت پر نہیں ملتا۔
علمہ جعفری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو اپنے کام کا معاوضہ وقت پر مل جاتا ہے؟
اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں اور بالخصوص ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ کبھی بھی وقت پر نہیں ملتا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ٹی وی اشتہارات کا معاوضہ وقت پر مل جاتا ہے لیکن ان میں کام کرنے والے اداکاروں کو کوئی پہچانتا نہیں ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی ڈرامے مشکل ہیں لیکن ان کے ذریعے اداکاروں کو شہرت حاصل ہوتی ہے جیسے کہ بہت سے لوگ مجھے ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کے کردار ’ماہی‘ کے نام سے پہچانتے ہیں۔