ملتان ( سٹاف رپورٹر) خاتون کا خاوند اور ساس پر زندہ جلانے کا الزام،لواحقین کا احتجاج،شیر شاہ بوٹے والے کی رہائشی رخسانہ بی بی نے بتایا کہ چند ماہ قبل میری بیٹی پیدا ہوئی جس کی پاداش میں خاوند خالد اور ساس ثوبیہ نے دو معصوم بچیوں کو سامنے جسم کو گرم سلاخوں سے داغنا شروع کردیا اور کمرے میں بند کرکے تشدد کرتے رہے، میرے خاوند خالد اور اس کے بھائی نے اپنی بھابھی کو جلا کر قتل کردیا تھا اورمجھے بھی زندہ جلانے کی کوشش کی، واقعہ کے خلاف متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔