• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ حسین احمد کو ریلوے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر جامع مطلع العلوم بروری روڈ کوئٹہ کے مہتمم حافظ حسین احمد کی نماز جنازہ جامع مطلع العلو م بروری روڈ کوئٹہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ صاحبزادہ حافظ منیر احمد نے پڑھائی نماز جنازہ میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عبد الواسع جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث سابق صوبائی وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس زہری مولانا مفتی محمد روزی شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق مولانا ولی محمد ترابی صوبائی وزیر میر عاصم گیلو سابق ناظم میر مقبول لہڑی جمعیت ضلع کوئٹہ کے ترجمان مولانا محمد طاہر توحیدی جمعیت علمائے اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ضلعی امیر مولانا قاری مہر اللہ مولانا محمود الحسن صوبائی خطیب مولانا قاری انور الحق حقانی حاجی بشیر احمد کاکڑ حافظ عبدالغنی شہزاد حاجی عبدالعزیز خان خلجی ایڈووکیٹ جمعیت کے سندھ کے رہنما مولانا محمد عارف الحسینی مولانا محمد عثمان سومرو رکن صوبائی اسمبلی ظفر آغا جامعہ تجوید القرآن سرکی روڈ کے مہتمم مولانا قاری مہر اللہ جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی سرپرست اعلی شیخ الحدیث مولانا نظر محمد حقانی زائد رند چیرمین عبدالوحید بلوچ صاحبزادہ مولانا سعیداحمد جمعیت علمائے اسلام انصار الاسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سالار حاجی عبداللہ خلجی جماعت اسلامی کے مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن زاہد بلوچ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی سالار مولانا علی جان ودیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین وکلاء برادری تاجر برادری نے شرکت کی انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ریلوے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے حافظ حسین احمد کو دینی مذہبی اور سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔
کوئٹہ سے مزید