کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھرکی طرح رمضان المبارک کے آخرے عشرے میں کراچی کی مساجد میں بھی 20رمضان المبارک جمعہ کو بعد نماز عصر لاکھوں مسلمان10 روزہ اعتکاف کے لئے بیٹھیں گے جوشوال کا چاند نظرآتے ہی اپنااعتکاف مکمل کرکے مساجد سےباہرآجائیں گے،اس سلسلے میں مساجد کی انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ، بیشتر مساجد میں معتکفین کی رجسٹریشن کا عمل اور انکے قیام کے حوالے سے تمام انتظامات رمضان المبارک کے دوران ہی مکمل کرلیے گئےتھے، جبکہ معتکفین کے لیے سحروا فطار کا بھی بندو بست کیا گیا ہے،معتکفین اعتکاف کے دوران، تلاوت قرآن پاک 10روزہ شبنیہ ،خصوصی نفافل ، عبادات خصوصاً طاق راتوں میں شب القدر کی تلاش کے لیے عبادت کریں گے جبکہ ملک کی ترقی واستحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گے،دریں اثنا خواتین گھروں میں اعتکاف کریں گی۔