اسلام آباد (ساجد چوہدری )صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکورٹی خامیوں کی نشاندہی پر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ہے ، صنعتی عمل میں شدید رکاوٹ، حساس ڈیٹا چوری اور ممکنہ حفاظتی خطرات پیدا ہوسکتے ہیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ مائی سکاڈا اور مائی پرو صنعتی کنٹرول سسٹم میں دو سنگین خامیاں موجود ہیں جو دور دراز سے آر بیٹری کوڈ ایکزیکیوشن چلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں خامیاں صنعتی کنٹرول سسٹم پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، خامیاں سی وی ایس ایس اسکیل پر 9.3 کی درجہ بندی کے لحاظ سے انتہائی خطرناک ہیں، ان خامیوں سے غیر مجاز افراد کو انتظامی رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔