کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر بلاک 19 میں کنکریٹ مکسچر ٹرک کی ٹکر سے 25 سالہ عبدالصبور ولد چنیسر خان جاں بحق ہو گیا ،متوفی رابعہ سٹی کا رہا ئشی تھا، عینی شاہد نے بتایا کہ پہلے ایک گاڑی نے موٹر ساٸیکل کو ہٹ کیا،موٹر سائیکل سوار گرا تو مکسچر ٹرک نے پیچے سے اسے کچل دیا۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مکسچر ٹرک کو آگ لگا دی اور ڈرا ئیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ، علاوہ ازیں لیاقت آباد 10 نمبر سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے 45 سالہ حیدر قریشی ولد نعیم اللہ قریشی جاں بحق ہو گیا ، اہلخانہ کے مطابق متوفی ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور اور ایک بچے کا باپ، تین بھائیوں اور دو بہنوں میں سب سے چھوٹا اور کورنگی کا رہائشی تھا ،پولیس کے مطابق ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے،کیماڑی گیٹ نمبر ایک W11 بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا،فوری طور پر لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ، علاوہ ازیں قائدآباد پل کے نیچے سے60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پاکستان کوارٹرز کے قریب فٹ پاتھ سے35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، پولیس نے دونوں لاشیں سردخانے منتقل کرادیں ۔