کراچی (نیوز ڈیسک) جرمن شہریوں نے ٹیسلہ کا بائیکاٹ کردیا۔
مسک کی AfD اور ٹرمپ کی حمایت سے ٹیسلا کی مقبولیت گرگئی،رواں برس کے ابتدائی دو مہینوں یعنی جنوری اور فروری میں ٹیسلا کی گاڑیوں کی فروخت 71فی صد تک گرگئیں۔
سروے میں 94فی صد نے خریداری سے انکار کیا۔ برلن میں 4 ٹیسلا گاڑیاں جلا دی گئیں ۔
یہ واقعات مسک کی جانب سے جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت AfD کو قبول کرنے اور طے شدہ پیداوار بند ہونے کے تنازع کےدوران پیش آئے ہیں ۔
برلن کے ایک متمول رہائشی محلے میں، جمعہ کی علی الصبح چار ٹیسلا گاڑیوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی ۔