• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل فلموں کے بادشاہ، کلانیتھی مارن، بھارت کے امیر ترین فلم ساز

کراچی( رپورٹ/ اختر علی اختر)تامل فلموں کے بادشاہ، کلانیتھی مارن، بھارت کے امیر ترین فلم ساز بن گئے ہیں، وہ10کھرب84ارب روپوں (33,400کروڑ بھارتی روپوں) کے مالک بن گئے ہیں ، وہ بالی وڈ کے کِنگ خان شاہ رُخ اور بِگ بی امیتابھ بچن سے زیادہ امیر ہیں ، ان کی دولت ایک سے بڑھ کر ایک شاہکار اور سپر ہٹ فلم بنانے والے کرن جوہر، آدتیہ چوپڑا، سنجے لیلا بھنسالی، ایس ایس راجامولی، منی رتنم اور راج کمار ہیرانی جیسے فلم سازوں سے بھی زیادہ ہے وہ درحقیقت بالی ووڈ کے ٹاپ اداکاروں، جیسے شاہ رخ خان اور یہاں تک کہ امیتابھ بچن سے بھی زیادہ امیر ہیں ۔ اور اب وہ ہندوستان کے 80ویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں،لیکن ان کا بالی ووڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا تعلق تامل فلم انڈسٹری ہے۔ اس فلم انڈسٹری کے امیر ترین شخص کا نام کلانیتھی مارن( Kalanithi Maran) ہے۔ وہ ایک ہندوستانی میڈیا گروپ کے مالک بھی ہیں۔ سن گروپ کے چیئرمین اور بانی ہیں، جو ہندوستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپوں میں سے ایک ہے۔ بھارت کے سب سے دولت مند فلم ساز کلانیتھی مارن کا تعلق بالی ووڈ سے نہیں ہے، اس کے باوجود بھی شاہ رُخ خان اور آدیتیا چوپڑا کی مشترکہ جائیداد اُن کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ کلانیتھی مارن نے رجنی کانت کی کئی بڑی اور ہٹ فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔ یہ دولت مند فلم ساز اکثر کیمرے کے پیچھے اور لائم لائٹ سے دُور رہتے ہیں۔ کلانیتھی مارن جنہیں بھارت کا بل گیٹس بھی کہا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلانیتھی مارن کی فلم ساز کمپنی نے بھارتی فلمی تاریخ کی کئی بڑی ہٹ فلم پروڈیوس کیں، جن میں روبوٹ، پیتا، بیسٹ، جیلر اور رایان شامل ہیں۔ بھارت کے اس دولت مند فلم ساز کی فلموں میں رجنی کانت، دھنوش، وجے تھلاپتی سمیت بڑے اداکاروں نے پرفارمینس دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید