• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیے ایک روشن اور زیادہ پائیدار کل کیلئے مل کر کام کریں، وزیر اعظم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی ) ارتھ آور 2025کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال ارتھ آور کے دوران دنیا بھر میں لاکھوں لوگ علامتی طور پر اپنے استعمال میں آنے والے روشنیوں کے آلات کو بند کرتے ہیں، اس ارتھ آور، جو کہ آج رات 8بج کر30 پر شروع ہو گا ، آئیے ایک روشن اور زیادہ پائیدار کل کیلئے مل کر کام کریں، انہوں نے کہا ارتھ آور کا مقصد زمین کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات اٹھانےکی ترغیب دینے، آگہی پیدا کرنے، اور اس حوالے سے افراد،کاروباروں اور کمیونٹیز کو پائیدار طریقوں کو اپنانے کیلئے بااختیار بنانا ہے۔ عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید