• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس اور ٹنڈولکر کی اسٹریٹ فوڈ سے لطف اندوز ہونے کی وڈیو نے دھوم مچادی

کراچی(نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور معروف انسان دوست فلاحی شخصیت بل گیٹس اور نامور بھارتی اسٹار کر کٹر سچن ٹنڈولکر کی اسٹریٹ فوڈ( وڈا پاؤ)سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو نےوائرل ہوتے ہی دھوم مچادی ، چند گھنٹوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے، صارفین نے تبصروں میں وڈا پاؤ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔، ٹیکنالوجی اور کرکٹ کی دنیا اس وقت ٹکرائی جب مائیکروسافٹ کے شریک بانی نے ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ایک دلکش لمحہ شیئر کیا، انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں گیٹس اور ٹنڈولکر ایک بینچ پر بیٹھے مشہور ہندوستانی اسٹریٹ فوڈ وڈا پائو سے لطف اندوز ہورہے ہیں،گیٹس نے مزاحیہ انداز میں ویڈیو کا عنوان دیا، کام پر جانے سے پہلے ایک ناشتے کا وقفہ،یہ پہلا موقع نہیں کہ گیٹس نے بھارتی اسٹریٹ فوڈ سے لطف اٹھایا ہو۔ اس سے قبل وہ ناگپور میں مشہور چائے فروش ڈولی چائے والا کے ساتھ چائے پیتے بھی نظر آئے تھے۔وڈا پاؤ کو ممبئی کا اپنا "برگر" کہا جاتا ہے۔بل گیٹس نے ہمیشہ بھارتیوںکے جذبے اور باصلاحیت افراد کی تعریف کی ہے۔ گیٹس نے کہا ہندوستان کے ذہین افراد دنیا کے بڑے چیلنجوں سے تخلیقی انداز میں نمٹتے ہیں۔ ہندوستان کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، گیٹس نے ملک کی ترقی اور مسائل کے حل کےاقدامات کی تعریف کی۔
اہم خبریں سے مزید