کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال تحریک انصاف سوشل میڈیا کو اپنی بڑی طاقت کہتی تھی، کیا یہی سوشل میڈیا اب ان کے لئے خطرہ بن چکا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ان اکائونٹس پر کچھ نہ کچھ کنٹرول تو ہے۔
تجزیہ کاراعزاز سید نے کہا کہ تمام ریاستی ادارے تحقیقات کررہے ہیں وہ بندہ جیل میں بیٹھ کر ٹوئٹس کرا رہا ہے، تجزیہ کارفخر درانی نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اکائونٹس تین لوگ جبران الیاس، اظہر مشوانی اور علی ملک آپریٹ کرتے ہیں،تجزیہ کارمظہر عباس نےکہا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو لیڈ کیا ہے ۔
تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ جب ہم کہتے تھے کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو چند خواتین صحافی بار بار کہتی تھیں کچھ اکائونٹس جو پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے ہیں خواتین کو ہراساں کرتے ہیں ان کو گالیاں دیتے ہیں۔