• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم پاور پلانٹ غیر فعال کیوں؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )نیلم جہلم پاور پلانٹ غیر فعال کیوں ؟تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو نے تحریری جوا ب میں بتایا کہ پلانٹ کی بندش سے بجلی کی عدم پیداوار سے اب تک 33 ارب روپے کا نقصان ہوچکا، یکم مئی 2024 کو نیلم جہلم پاور پلانٹ دو ہیڈ ریس ٹنلز کے گرنے کی وجہ سے بند کردیاگیا،منہدم شدہ جگہوں میں دو اعشاریہ پانچ کلومیٹر کی پکی لائننگ کی تعمیر کیلئے ابتدائی معائنہ کی بنیاد پر مرمت کی لاگت کا تخمینہ 21 ارب 70 کروڑ روپے لگایا گیا تاہم یہ لاگت کام کے آغاز کے بعد مختلف بھی ہوسکتی ہے، ذمہ داران کے تعین کےلئے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اجلاس کی صدا رت کی۔ قومی اسمبلی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 1100 ایکڑ اراضی پر سیاسی اثرات اور دیگر عوامل کے باعث تجاوزات کا انکشاف بھی سامنےآیا۔یہ انکشاف وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے تحریری جواب میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چنددہائیوں میں سیا سی اثرات اور دیگر عوامل کی وجہ سے خاص طور پرسمندری پانی کے ساتھ گیارہ سو ایکڑ اراضی پر تجا وزات کی گئی ہیں ،انسداد تجاوزات مہم میں اب تک 60 ایکڑ راضی واگزار کرائی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید